398077 2435935 updates 1

چور کنویں میں گرگیا، خود ہی کال کرکے ریسکیو 1122 کو بلالیا

بورے والا:عارف والا کے نواحی گاؤں میں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا۔ واقعہ نواحی گاؤں 64 ای بی میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا۔

تفصیل کے مطابق کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر جانے والا چور 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا، چور نے مدد کے لیے کنویں سے ہی خود ریسکیو 1122 کو کال کر دی.WhatsApp Image 2025 03 28 at 07.42.59
ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فون کے ذریعے درست لوکیشن ٹریس کرکے چور کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا، متاثرہ شخص کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جو قریبی گاؤں 46 ای بی کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش زخمی علی نے چوری کی نیت سے آنے کا اعتراف بھی کر لیا، جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں‌لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں