اسلام آباد:سابق پاکستانی سفارتکاروں نےاس تشویش کا اظہار کیاہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کےدوران پاکستان کےساتھ امریکی روابط محدود رہیں گے۔انہوں نے بھارت اور چین کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں اور سٹریٹجک اختلافات کا حوالہ دیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مسلسل تناؤ کا شکار کر رہے ہیں۔
سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (سی آئی ایس ایس) کی جانب سے ’ٹرمپ 2.0: پاکستان کے لیے مضمرات‘ کے عنوان سے منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سابق سفارتکاروں نے بھارت اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور امریکا و چین کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی کے تناظر میں امریکا اور پاکستان کےتناظر میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بدلتی ہوئی حرکات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔