WhatsApp Image 2025 01 24 at 05.31.02

صوبائی وزیر کا فٹ پاتھ پر قائم ریڑھی بازار اور شہبازشریف ہسپتال کےانتظامات پر عدم اعتماد کااظہار

ملتان:صوبائی وزیر مواصلات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نےملتان کا دورہ کیا.دورے کے دوران گھٹہ گھر چوک میں‌فٹ پاتھ پر قائم ریڑھی بازار کابھی معائنہ کیا.صوبائی وزیر نےریڑھی بازار پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئےریڑھی بازار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے.صوبائی وزیر نے کہا کہ ریڑھی بازار میں بہترین کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جائیں اورریڑھی بازار کو منظم و بہترین انداز سے لگایا جائے.اس طرح‌ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر نمایاں کی جائیں، کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف کرنا ہے.صوبائی وزیر مواصلات و قانون نے مزید کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بھرپور اقدامات کئے جائیں،جس کے لئےانتظامیہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے.دریں‌اثناءملک صہیب احمد بھرتھ نےگورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان کا دورہ کیا.WhatsApp Image 2025 01 24 at 05.32.06 1صوبائی وزیر نے ایمرجنسی وارڈ میں جاکر مریضوں کی تیمارداری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے ساتھ مریضوں کے لواحقین سے ملاقات بھی کی.صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے لیبارٹری، ایکسرے روم،ادویات کے کا جائزہ لینے کے دوران ایکسرے مشین پر گرد وغبار اورصفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار ناراضگی کیا.صوبائی وزیرنے صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اوراپنی موجودگی میں مشینوں کی صفائی کرائی.صوبائی وزیر نےڈاکٹروں کو اوور کوٹ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو یونیفارم پہننے کی ہدایت بھی کی.WhatsApp Image 2025 01 24 at 05.32.06صوبائی وزیر نےپانی کی ٹونٹیوں کو چیک کرتےہوئےانہیں ٹھیک کرنے کی ہدایت کی.صوبائی وزیر نے ادویات کے سٹور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادویات کی میعاد کو چیک کیا،جبکہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیااورتعمیراتی کام کے معیار کو بھی چیک کیا.صوبائی وزیر قانون و کمیونیکشن اینڈ ورکس صہیب احمد بھرتھ نے کمشنر آفس ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب پرفامنس انڈیکیٹرز، ترقیاتی سکیموں بارے بریفننگ لیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترقیاتی سکیمیں تجویز کی جائیں گی۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں 209 مریم نواز ہیلتھ کلینکس,سنٹرز اپ گریڈ کئے جارہے ہیں۔مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور ہیلتھ سنٹرز وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی منصوبہ ہے۔صوبائی وزیر نے محکمہ بلڈنگ کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں مسنگ فیسلٹیز کی لسٹ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ افراد باہم معذوری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دل میں بستے ہیں۔انکے اداروں میں ناپید سہولیات کی لسٹ بنائی جائے تاکہ ان بچوں کو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے اچھا ماحول فراہم کیا جاسکے۔صوبائی وزیر پنجاب صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا تجاوزات کے خاتمہ، ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی فوکس ہے۔ شہریوں کو اشیاءخوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نےبریفنگ دی. ممبران صوبائی اسمبلی سلمان نعیم،لعل محمد جوئیہ،غلام نازک،رانا محمد سلیم،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری،متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں