عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میںبھی ہائی سپیڈ ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لٹر تک اضافے کےامکان کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ایکس ڈپو پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جو 15 جنوری کے حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے،اس طرح مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لٹر اضافے کا امکان بتایاجا رہاہے.دریںاثناء پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ گزشتہ ہفتے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل اور توانائی کی برآمدات پر سخت پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کے بعد لگایا گیا تھا۔اس کے بعد سے برینٹ کی قیمتوں میں ایک سے دو ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ہوا ہے۔