ecp election commission

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیے،جن کے مطابق ملک میں موجودہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی،گزشتہ اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کہ تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ،54 ہزار،310 تھی،دونوں اعداد وشمار میں نئے رجسٹرڈ ووٹرز میں4 لاکھ،14 ہزار،205 نئے رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں رواں سال مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12لاکھ 75ہزار222 ہے، جو کہ سال 2024ء میں 7 کروڑ،10لاکھ،76 ہزار،830 تھی۔سال 2025ء میں خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 13لاکھ 93 ہزار 293 ہے،جبکہ سال 2024 ءمیں خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ،11لاکھ،77ہزار،480تھی۔سال 2025ءمیں اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد11لاکھ 70 ہزار 844ہے، جبکہ سال 2024ء میں اسلام آباد میں 11 لاکھ تھی۔بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے جبکہ سال 2024ءمیں 55 لاکھ،26ہزار،217تھی۔خیبرپختونخوا میں کل ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 25لاکھ 89 ہزار 371 ہے جبکہ سال 2024ء میں 2 کروڑ،25لاکھ،36 ہزار،455 تھی۔الیکشن کمیشن کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے مطابق پنجاب میں کل ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جبکہ سال 2024ء میں 7 کروڑ،53 لاکھ،753 تھی۔سندھ میں کل ووٹرزکی تعداد 2کروڑ 78 لاکھ 24ہزار 706 ہے جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ،77 لاکھ ،36 ہزار،414 تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں