لاہور: پنجاب کی ضلعی عدلیہ میںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے لئے صوبہ بھر کے 57 ایڈیشنل ڈسٹرکٹاینڈسیشن ججز کی رپورٹس اور فیصلوں کی نقول طلب کر لی گئی ہیں.
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ڈپٹی رجسٹرار کانفیڈنشل نےصوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے.
لاہور ہائیکورٹکے جاری مراسلہ میںکہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے لئے 57 ایڈیشنل ڈسٹرکٹاینڈسیشن ججز کے نام زیر غور لائے جائیںگے.
جس کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اپنے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے کے عرصہ میںفاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے کام، رویہ اور دیانتداری بارے رپورٹ فاضل ہائیکورٹکو بھجوائیں.
اس طرحترقی کے لئے زیر غور ہر فاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سول اور فوجداری فیصلوں کی تین تین نقول بھی بھجوائی جائیں.
ترقی کے لئے زیر غور ایڈیشنل ڈسٹرکٹاینڈ سیشن ججز کے ناموںمیںملتان سے ممتاز احمد، مظفرگڑھ سے سیداحسن محبوب بخاری، محمود حیات، رحیم یار خان سے عدنان طارق، ڈی جی خان سے ارشد محمود، لودھراںسے محمدرضوان عارف کے نام شامل ہیں.
جنوبی پنجاب سے دیگر ناموںمیںبہاولپور سے محمد سلیم اقبال، جھنگ سے ملک عابد حسین، افتخار النبی، بھکر سے محمد ریاض ، اشفاق احمد، وہاڑی سے محمد ظفر اقبال سیال، راجن پور سے محمد زبیر، خانیوال سے محمد سجاد حسین خان شامل ہیں.