کمالیہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مذکورہ فیصلوں کی سماعت کے موقع پروکلاء اور سائلوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے عدالت کے باہر بڑی سکرینیں بھی لگائیں گئی تھیں۔اس ضمن میںصدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں اس سےقبل اتنے فیصلے کبھی نہیں سنائےگئے۔فاضل عدالت کی جانب سے قتل،منشیات،فیملی،ضمانت اور دیگر مختلف مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔
صدر کمالیہ بار کا کہنا تھا کہ عدالت اور وکلاءکے درمیان طے پایا تھا کہ کوئی وکیل آج اگلی تاریخ نہیں لےگا۔صدر کمالیہ بار نے مزیدبتایا کہ عدالت میں ایسےمقدمات کے فیصلےکیےگئے جو عرصہ دراز سے زیر التواء تھے.
فاضل جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سنیارٹی لسٹمیں205 ویںنمبر پر ہیں.جن کا بنیادی طور پر تعلق لاہور سے ہے.جنہوںنے 21 جولائی 2001ء کو بطورسول جج ملازمت حاصل کی اور 15 اکتوبر2015ء میںاس عہدے پر ترقی پائی اورستمبر 2024ء میںکمالیہ میںتعینات ہوئے.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج کمالیہ محمد اسحاق حاشر سماجی خدمات میںبھی پیش پیش رہتے ہیں.اس سلسلے میں وہ شجرکاری میںبہت ذیادہ دلچسپی رکھتے ہیںاور ملک کو سرسبز رکھنے کے لئےمختلف علاقوںمیںاپنے دیگر ساتھیوںکے ہمراہ جا کر شجرکاری کے تحت پودے لگاتے ہیں.