ملتان:ملک میںمعاشی حالات بہتر ہونے کے ثمرات عوام تک منتقل نہیںہو سکے.سردیوںمیںبجلی کے بلوںکے ساتھ دیگراشیائے ضروریہ کے نرختاحال کم نہیںہو سکے.جس کی وجہ سے عوامی مشکلات برقرار ہیں.عوامی حلقوںکی جانب سے حکومت سے دادرسی کے مطالبات کئے جارہےہیں.
واضح رہےکہ حکومت کی جانب سےمسلسل معاشی اشاریے بہتر ہونے کی نویددی جارہی ہے.جس میں سٹاک ایکسچینج،زرمبادلہ کے زخائر، ریمیٹنس سمیت دیگر بہتری کاکہاجارہاہےلیکن عوام کو اشیائے ضروریہ میں بہت حدریلیف نہیںمل سکااور نہ ہی عام استمعال کی اشیاء گھی، چینی، پٹرول،مرغی کا گوشت،دالیں،دودھ کے نرخوںمیں کوئی واضحکمی نہیںآ سکی ہے.جو عام آدمی کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہےاور حکومتی خوشخبریاںبھی ان کو دادرسی فراہم کرنے میںناکام ہے.
اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ایک طرف سردیوںکے موسم میںگیس بلوںمیںاضافہ سےعوام کو مالی بوجھ سہناپڑ رہاہے،تو دوسری جانب بجلی کےاستمعال میںکمی کے باوجود بلوںمیں واضحکمی نہیںہو سکی ہے.اس ضمن میںمیپکو کی جانب سے ایک شہری کوماہ جنوری میں 23 یونٹ کا بل2740 روپے موصول ہواہے.جس کا اوسط حساب،یعنی ایک یونٹ تقریبا 119 روپےآتاہے.اس وجہ سے شہریوںکی جانب سے عوام کیجانب سے معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کے مطالبات کئے جارہے ہیں.