WhatsApp Image 2025 01 24 at 10.21.25

برف سے ڈھکے دیوسائی میں‌سنوفیسٹیول کے فائنل مقابلے آج ہوں‌ گے

استور:پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ استور کے اشتراک سے دیوسائی سنو فیسٹول فائنل کےلئےانتظامات مکمل کر لئےگئےہیں۔ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد پاک فوج کے افیسروں کے ساتھ تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا.پاک فوج کے افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد،تحصیلدار شونٹر کفایت حسین، نائب تحصیلدار شونٹر ضیاء الرحمان نے فیسٹول کے فائنل انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور جاری کام کی نگرانی کی.واضح‌رہے کہ دنیا کے دوسرےبلند ترین خوبصورت سیاحتی مقام دیوسائی اور ڈومیل منی مرگ بیس کیمپ چلم میں دیوسائی سنو فیسٹیول کے فائنل کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان ہونگے.اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق اور دیگر سول وعسکری حکام بھی شرکت کرینگے.پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ استور کے زیر اہتمام دیوسائی سنو فیسٹیول چلم میں انعقاد کیا گیا ہے . فائنل تقریب آج25 جنوری کو منعقد ہو گی۔ دیوسائی سنو فیسٹیول میں سکی،والی بال،کرکٹ،رسہ کشی،گلی ڈنڈا،بسرا،شپ ریس،گھوڑا ریس،میوزکل چئیرسمیت دیگر مقامی کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔ثقافتی ملبوسات،کھانے،ڈارئی فروٹ و دیگر چیزیں اور وائلڈ اینیمل کے حوالے نمائشی سٹالز بھی لگایا جاۓ گا.جس میں سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو خرید و فروخت کے لئے ثقافتی اشیاءبھی دستیاب ہونگی۔ ایونٹ میں عوام اور سیاحوں کے لیے فائزنگ مقابلے،سٹالز ،سنو ویکل کا سفر ،پیراگلائیڈنگ اور میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے. مقابلوں کو دیکھنےکے لئے سیاحوں‌کی بڑی تعداد بھی استور پہنچ گئی ہے. اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد گھروں میں محصور لوگوں کو باہر نکالنے اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے ساتھ سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔اس رنگا رنگ تقریب میں شرکت کے لیے عوام کوگھروں سے باہر نکلنے کا بہترین موقع دینےکے ساتھ ساتھ برف سے ڈھکے نظارےاور رنگا رنگ تقریبات اور کھیلوں سے لطف اندوز کراناہے.

اپنا تبصرہ لکھیں