چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کاملتان دورہ شیڈول کر دیاگیاہے. اس سلسلے میںباقاعدہ روسٹربھی جاری کر دیاگیاہے. اس سلسلے میںجاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم 23 جنوری سے25 جنوری تک عدالت عالیہ ملتان بنچ میں عدالتی امور سرانجام دیںگی. اس دوران وہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ جنوبی پنجاب کی بارایسوسی ایشنز کے عہدیداروںسے بھی ملاقات کریںگی.
دریںاثناءہائیکورٹ ملتان بنچ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چیف جسٹس کی ججز ریسٹ ہاؤس میںرہائش،پولیس دستےکی سلامی،اضافی سیکورٹی و پروٹوکول اور دیگر ضروری انتظامات بھی شروع کردئیے گئے ہیں.دریں اثناء ملتان بنچ کے لئے جاری 13 جنوری سے یکم مارچ تک کے جاری روسٹر میںترمیم کردی گئی ہے.اس ضمن میںملتان بنچ میں آئندہ ہفتے 7 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،جن میںجسٹس سید شہباز علی رضوی،جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر،جسٹس انوارالحق پنوں،جسٹس رسال حسن سید،جسٹس علی ضیاءباجود اور جسٹس راحٰیل کامران شامل ہیں.