cylinder explodes in supreme cou

سپریم کورٹ دھماکے سے لرز اٹھی، 12 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکے سے عدالت عظمٰی کی عمارت لرز اٹھی۔ دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔
419785 3063439 updates
ذرائع کے مطابق دھماکہ سینٹرل اے سی کی مرمت کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد وکلاء اور عدالتی عملہ عمارت سے باہر کھلی جگہ پر نکل آیا۔ دھماکے سے کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی۔

دھماکے سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شہزاد ملک سماعت کررہے تھے۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ سپریم کورٹ پہنچ گیا اور متاثرہ بلڈنگ کی مکمل سکریننگ کی۔

آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے اور متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا۔
Untitled 2025 11 04T032322.484
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کا لیکج ہورہا تھا، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوا، ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ گیس دھماکا ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 پمز اور 9 افراد کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں