لاہور: پنجاب میں ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ لاہور، اس کے بینچز ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
لاہور ہائیکورٹ میںموسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 7 جولائی 2025ء سے 6 ستمبر 2025ء تک ہو گا، نیز دوران تعطیلات صرف فوری نوعیت کےمقدمات کی سماعت ہو گی.
گرمیوں کی عدالتی تعطیلات کے دوران، لاہور ہائیکورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات (Urgent Cases) کی سماعت ہو گی، جن میںحبس بے جا کی درخواستیں یا نظربندی کے معاملات، ضمانت یا ضمانت کی منسوخی کی درخواستیں، ایف آئی آر خارج کرنے متعلق درخواستیں، ضابطہ فوجداری کی دفعات 22-A اور 22-B کے تحت دیے گئے احکامات کے خلاف درخواستیں، دیوانی یا فوجداری مقدمات میں صلح سے متعلق درخواستیں (CM)، دیگر ایسے معاملات جن میں حقیقی نوعیت کی فوری ضرورت ہو، بشرطیکہ چیف جسٹس یا متعلقہ سینئر جج کی، منظوری حاصل ہو.
دوران تعطیلات سماعت کئے جانے والےمعمول کے مقدمات (Regular Cases) میں قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں، حبس بے جا اور نظربندی کے معاملات، ایسے مقدمات جو عدالت نے کسی مخصوص بنچ کے سامنے مقرر کیے ہوں اور وہی بنچ تعطیلات میں دستیاب ہو، سزا کی معطلی سے متعلق درخواستیں، ایسے تمام مقدمات جن کی سماعت چیف جسٹس کی ہدایت پر ہو اور دیوانی یا فوجداری مقدمات میں صلح کی درخواستیں (CM) جن میں صلح کی رپورٹ موصول ہو چکی ہو شامل ہیں.
اس طرح لاہور ہائیکورٹکی جانب سے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر بھی جاری کر دیا گیاہے.
اس ضمن میں7 جولائی سے شروع ہونے والے تعطیلات کےپہلے ہفتے کے روسٹر میں ملتان بینچ میں 4 ججز جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس علی ضیاء باجودہ اور جسٹس محمد جواد ظفر سنگل اور ڈویژن بینچز میںفرائضسرانجام دیںگے.
جنوبی پنجاب کے بہاولپور بینچ میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس محمدوحید خان، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس محمد طارق ندیم فرائضسرانجام دیںگے.