Wmn 3

زہنی دباؤ سے خودکشی یاقتل؛خاتون ڈاکٹر کی لاش نجی ہسپتال سے برآمد

لاہور:شوہر سے علیحدگی اور امتحان میں ناکامی سے زہنی دباؤکے باعث خودکشی یاقتل ؟

لاہور کے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے.
گائناکولوجسٹ ثناء کی لاش داتا دربار کے قریب نجی ہسپتال سے برآمدہوئی ہے،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں داتا دربار کےعلاقے میں واقع نجی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔میاں چنوں کی رہائشی 37سالہ لیڈی ڈاکٹرثنا نے 6 ماہ قبل احمد برطانیہ میں مقیم احمد نامی شخص سے شادی کی تھی، تاہم اس کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی، وہ پی ایچ کیو ہسپتال میں ملازمت کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹرثناء گائناکالوجسٹ تھی اوراس نے ایم آر سی ڈی جی کا امتحان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی تھی، گزشتہ رات داتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال سے اس کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناء نےخود کشی کی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں