فیصل آباد: نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں بزنس آئیڈیاز نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ نے پتوں اور ویسٹ میٹیریل سے نت نئی ایجادات پیش کیں۔
طلبہ نے نہ بیماریوں کا خدشہ، نہ کچرے کے ڈھیر کی فکر، کے سلوگن کے تحت نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ نے کیلے کے پتوں سے ڈسپوزایبل پلیٹس تیار کرلیں۔
یہ پلیٹس ناصرف سستی ہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک اور کاغذ کی پیلٹس ڈسپوز آف نہیں ہوتیں یہ سستی اور صحت بخش بھی ہیں۔
طلباء نے نمائش میں ویسٹ پیپر سے بنی پینسل اور فصلوں کی باقیات سے بنی اشیاء بھی رکھیں، موٹر سائیکل کی ٹنکی میں پیٹرول ماپنے والا آلہ بھی توجہ کا مرکز رہا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہمارے طلبہ صرف نظریاتی نہیں، عملی جدت کے ذریعے ماحول، معیشت اور معاشرے میں تبدیلی لارہے ہیں، نمائش میں 50 سے زائد منفرد آئیڈیاز پیش کیے گئے۔
طلبہ کے بزنس آئیڈیاز اور ماحول دوست اشیاء کو کاروباری و شہری حلقوں نے بھی سراہا اور اسے مستقبل کے خوش آئند قرار دیا.