WhatsApp Image 2025 01 08 at 04.17.14 2

زہنی وجسمانی معذور افراد اور خواجہ سراءکی مدد کے لئے آئی جی کے سٹینڈنگ آرڈر جاری

لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےمعاشرے کے کمزور طبقات کے لئے احسن اقدام کے طور پرسال 2025ء کا پہلا سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا.پنجاب پولیس کو ذہنی و جسمانی معذور افراد،ٹرانسجینڈرز کی مدد کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے.

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس ذہنی و جسمانی استحصال،صنفی امتیاز و جرائم کا شکار افراد کو بھرپور مدد، رہنمائی،خدمات فراہم کرے گی.معاشرے کے کمزور طبقات کے ساتھ کوئی بھی جرم سرزد ہونے کی صورت میں پولیس فوری ریسپانڈ کرے گی.ذہنی و جسمانی معذور افراد،ٹرانسجینڈرز کے ساتھ مساوی حقوق،عزت و احترام،تحفظ یقینی بنایا جائے گا.

احکامات کے مطابق تربیت یافتہ کرائسس انٹروینشن افسران متاثرہ افراد کے ساتھ نرم لہجے،شائستگی سے رابطہ،حالات کو کنٹرول کریں گے. ایمرجنسی صورتحال میں پولیس نفسیاتی و جسمانی معذور افراد کو باحفاطت طبی ماہرین،علاج گاہ تک پہنچائے گی.متاثرہ افراد کی ذہنی و جسمانی معذوری، صنفی عزت نفس،پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا.

کوئی جرم سرزد ہونے کی صورت میں پولیس ایسے افراد کو حراست میں لینے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی،ذہنی و جسمانی معذور خواتین ٹرانسجینڈرز کی مدد، پولیس ایکشن،سرچنگ لیڈی پولیس اہلکار کریں گی.ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذہنی و جسمانی معذور افراد،ٹرانسجینڈرز کے ساتھ پولیس ڈیلنگ کے لئے فورس کی ٹریننگ یقینی بنائیں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں