Untitled 2025 06 08T225242.971

وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے سپیکر نے شیڈول کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

سردار ایاز صادق کے مطابق 13 جون سے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بحث کے لیے وقت دیا جائے گا، یہ بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

23 جون کو مالی سال 2025-26 کے لیے مختص ضروری اخراجات پر بحث ہوگی جبکہ 24 اور 25 جون کو مطالبات، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

فنانس بل کی منظوری 26 جون کو قومی اسمبلی سے لی جائے گی، مزید برآں 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

سپیکر نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ان کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

سپیکر قومی اسمبلی کیجانب سے شیڈول جاری کرنے پر وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے یا نہیں کرنے کی بحث بھی دم توڑ گئی ہے.

وفاقی بجٹ‌کی آمد سے قبل عوامی سطح‌پر مختلف ضروری اشیاء کی قلت اور مہنگی ہونے کے ساتھ ٹیکسوں‌اور مراعات بارے بھی اظہار خیال کا آغاز ہوگیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں