punjab winter camps in schools

سموگ؛ پنجاب میں سکولوں کے صبح 8:45 سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد

لاہور:محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث سرکاری و نجی سکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد کر دی۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی سموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔اعلامیے کے مطابق کالجز اور سپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے.
419622 2363817 updates
یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026ء تک نافذ رہے گا۔

خلاف ورزی کرنےوالے سکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا ۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں، 19 سے30 اکتوبر تک لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک پہنچا۔اس طرح ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں‌بھی سموگ اور ائیرکوالٹی انڈیکس میں‌اضافہ ہورہاہے.خطرناک حد تک بڑھتی سموگ کے باعث سکول اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں