WhatsApp Image 2025 01 20 at 06.01.42

توہین مذہب کے مرتکب گلوکار امیر حسین کو سزائے موت

تہران:ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصود لو کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ایران کی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کو قبول کرلیا۔مذکورہ گلوکار کو اس سے قبل توہین مذہب سمیت دیگر جرائم پر 5 سال قید کی سزابھی سنائی گئی تھی ۔ایرانی اخبار ’اعتماد آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سزا کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور اس پر اپیل کی جاسکتی ہے۔واضح‌رہے کہ37 سالہ روپوش گلوکار سال2018ءسے استنبول میں قیام پذیر تھے،تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023ءمیں ایران کے حوالے کیا تھا.جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔امیر حسین مقصودلو جنہیں’تتلو‘کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،کو اس سے قبل’جسم فروشی‘کے فروغ،فحش مواد اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر 10 سال کی سزا بھی سنائی جاچکی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں