WhatsApp Image 2025 01 30 at 09.45.15

ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد،سی پی او ملتان کافوری ایکشن

ملتان:تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او شفیق احمد کی جانب سےایک بزرگ شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آنےپر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شفیق احمد کو معطل کر دیاہے.

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں‌کے کاررواں‌کے دوران ایک بزرگ موٹرسائیکل سوارشہری کےسڑک پر آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی،جس میں‌دیکھاجاسکتاہےکہ باوردی پولیس اہلکار نے دیکھتے ہی بزرگ کو گریبان سے پکڑ کرنیچے گرادیااور نامناسب زبان استعمال کی.

سی پی او ملتان نے ایس ایچ او کو معطل کرنے کے ساتھ ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کو اس وقوعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا غیر قانونی رویہ اپنانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔پولیس کا کام عوام کی خدمت اور تحفظ ہے، اگر کوئی اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔شہریوں کے حقوق کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں