اسلام آباد: فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
میڈیا زرائع کے مطابق فوجداری قوانین میں ترمیم کے لیے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں خاتون کوسرعام برہنہ اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت خاتون پرمجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پرمجرم کو عمر قید، جائیدادضبطگی اورجرمانہ ہوگا، جبکہ سزائے موت ختم کی جائے گی۔
مجوزہ ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بلاوارنٹ گرفتارکیاجاسکےگا اور یہ جرم ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔
فوجداری قانون میں ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنا ناقابل مصالحت ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان میںسال 2007ء سے سزائے موت ختم کرنے کے لئے آواز بلند کی جا رہی ہے. جبکہ دنیا بھر میںکئی ممالک کی جانب سے سزائے موت ختم کی گئی ہے.
تاہم پاکستان میںپہلی بار خواتین کے خلاف جرم سے سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے.