ملتان:چیف جسٹس لاہورہائیکورٹکی جانب سے 3 دسمبر کو جاری حکم کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج لاہور میںہوگی.
واضحرہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹکی جانب سے رٹ درخواست دائر کرنے کے لئے پہلے متعلقہ ادارے اور افسران سے لازمی رجوع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے.مذکورہ احکامات کو وکلاء نے عوامی مفادات کے خلاف قرراردےکر منسوخکرنے کا مطالبہ کیاتھا.
اس حکم کے خلاف ڈسٹرکٹبار ایسوسی ایشن ملتان نے ایڈووکیٹسپریم کورٹسید ریاض الحسن گیلانی کو وکیل مقرر کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی. جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر ڈسٹرکٹ بار کی نئی منتخب باڈی کو طلب کیاتھا کہ کیا وہ یہ کیس چلاناچاہتے ہیں. جس کے بعد ڈسٹرکٹبار کے نومنتخب عہدیداروںنے سید ریاض الحسن گیلانی پر اعمتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس حکم کی منسوخی کا مطالبہ کیاتھا.
تاہم بعد ازاںہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور نے بھی اسی حکم کے خلاف دائر درخواست میں سیدریاضالحسن گیلانی پر اعتماد کرتے ہوئےانہیںاپنا وکیل مقرر کر دیاہے،جو آج سماعت پر پیروی کریںگے.