کراچی: سڑکوں گلیوں اور تجارتی مراکز میں گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
کے ایم سی کونسل کے اجلاس میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے پانی کے ضیاع پر 10 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، جرمانے کی رقم یوسی میں ہی لگے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نجمی عالم نے کہا دو تلوار کے اوپر لائن سے گاڑیاں دھلتی ہیں، لوگ گھر میں گاڑیاں دھوتے ہیں پانی باہر آتا ہے، سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج شہر میں پانی نہیں، میئر میٹنگ میں 2050 کا پلان بنارہےہیں، کے فور منصوبہ 20 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک پہنچ گیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت شہر میں پانی کی لائنیں توڑی جارہی ہے، اب ہم احتجاج کریں گے، سڑکوں پر آئیں گے۔
جس پر میئر کراچی مترضیٰ وہاب نے کہا کہ آئندہ ہفتے صرف پانی پر اجلاس ہوگا اور ممبران پانی کے مسلئے پر تجاویز دینے کے ساتھ قابل عمل بھی تجویز کریں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میںزیر زمین پانی کی کمی واقع ہو رہی ہے، پنجاب میںبھی نئے کار واش سٹیشن لگانے پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے واسا میٹرز لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے.