qta pdma 10 districts

پنجاب میں بارشوں سے موسم خوشگوار، حادثات، فلائٹ، بجلی اور سیوریج سسٹم درہم برہم

نمائندگان: پنجاب کے مختلف شہروں‌ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا۔ موسلا دھاربارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوگئے۔ لاہور میں لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، دیگر شہروں‌ میں‌بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جہلم میں برساتی نالے میں رکشہ الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے، رکشے میں سوار8 افراد میں سے 6 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

چونیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے باعث 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔

بہاولنگر میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر 4 سال کا بچہ زین دم توڑ گیا۔ اوکاڑہ میں 5 سالہ بچی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔

میاں چنوں کے برکت چوک باغ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ چنیوٹ کے جھنگ روڈ کے قریب برآمدے کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور کے نشتر ٹاؤن 50،ائیرپورٹ 24 ،باقی شہر میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،فیصل آباد کے جی ایم اے ٹاؤن میں 98، مدینہ ٹاؤن 91 باقی شہر میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Untitled 2025 06 26T141931.829
ترجمان کےمطابق قصور63 ،شیخوپورہ 50،جوہرآباد 48، سرگودھا 45، ملتان 40 اور چکوال میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،چنیوٹ میں 22، راولپنڈی 18، نارووال 17، اٹک 12،گجرات اور میانوالی میں 10ملی میٹر بارش ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنےکاامکان ہے.
407747 6121615 updates
اس طرح‌پنجاب میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث لاہور سمیت دیگر ائیر پورٹس کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ استنبول سے پہنچی پرواز لاہور لینڈ نہیں کرسکی، طیارے کو کراچی اتار لیا گیا۔بعد ازاں موسم بہتر ہونے پر کراچی اتاری گئی استنبول کی پرواز TK719 لاہور روانہ ہوگئی۔

موسم کی خرابی کے باعث شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو ، دبئی، پیرس، دوحہ کی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی دشواری ہے۔

لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظہبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد، پشاور کا موسم بھی ابر آلود ہے البتہ آپریشن جاری ہے۔

ادھر ریاض سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کرا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں