WhatsApp Image 2025 01 28 at 04.32.15

پولیس ایف آئی آر اور تفتیش پرسوالیہ نشان،کوٹ چھٹہ ٹینکر دھماکہ کے6 ملزم پہلی سماعت پر بری

ڈی جی خان:جوڈیشل مجسٹریٹ‌ ڈی جی خان نے شیخ‌جہانگیر سلطان نے کوٹ‌چھٹہ گیس ٹینکر دھماکہ کیس میں‌ ملوث 6 ملزموں‌کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیاہے.فاضل عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزموں‌کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا بھی مسترد کردی ہے.

WhatsApp Image 2025 01 29 at 06.15.53فاضل عدالت میں‌کوٹ‌چھٹہ کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شنواری پٹرول پمپ پر ایل پی جی گیس ٹینکر کو آگ لگنےکی اطلاع موصول ہوئی ، موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ 5 ٹینکرڈرائیوروں‌نے ٹینکر پارک کرکےکھانا کھانے میں‌مصروف ہو گئے،اس دوران ایک ٹینکر میں‌آگ لگ گئی، جس سےٹینکرپھٹنے سے دو ٹرک،ایک ٹریکٹرجل گئے،جبکہ نزدیکی جھونپڑیوں‌میں‌ جانی و مالی نقصان ہوااور ایک شخص جاں‌بحق ہوگیا.پولیس نےمنیر احمد اور 8 نامعلوم ڈرائیوں‌، مالک پمپ طارق خان،جہانگیر خان، نصراللہ،نظام الدین،سید محمود عالم،رحمت اللہ،کو حفاظتی انتظامات کے بناء کام کرتے ہوئے نقصان کرنےپر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 140درج کیا گیاہے.

WhatsApp Image 2025 01 29 at 06.15.54پولیس کی جانب سے 6 ملزموں‌ملزمان منیب احمد،نصراللہ،نظام الدین،سید محمود عالم،رحمت اللہ اور طارق خان کو گرفتارکرکےعدالت میں پیش کیا۔ جس پر فاضل عدالت نے فیصلہ میں‌لکھا ہے کہ یہ ریمانڈ درخواست بطور ڈیوٹی جج میرے سامنے پیش کی گئی ہے۔مقامی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے عدالتی ریمانڈ کی درخواست کی ہے، جبکہ ملزموں‌ کی جانب سےعدالتی ریمانڈ کی سختی سے مخالفت کی گئی ہے۔

ریکارڈ کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزموں کے خلاف کسی جرم کے ارتکاب کا کوئی الزام نہیں ہے۔اس کیس میں کسی ملزم کا کوئیWhatsApp Image 2025 01 29 at 06.15.54 1 مخصوص کردار نہیں پایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق،ملزموں کو اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ریکارڈ میں ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں جو ملزمان کو مبینہ جرم سے جوڑ سکے۔لہٰذا،پولیس کی عدالتی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ملزمان کو موجودہ مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔اگر ملزمان کسی اور فوجداری مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں