لاہور:صوبہ پنجاب کی تمام ضلعی وتحصیل بارایسوسی ایشنز کےسالانہ انتخابات میں11 جنوری کو منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کے عہدوںکی مدت تقریبا ایک ماہ کم ہو گئی.
پنجاب بار کونسل کی جانب سے کئی گئی ترمیم کے مطابق صوبہ بھر کی تمام ضلعی و تحصیل بارایسوسی ایشنز کے انتخابات اب ہر سال کو ماہ جنوری کے دوسرے ہفتے کی بجائے ماہ دسمبر کے دوسرے ہفتے منعقد ہوںگے.
پنجاب بارکونسل کے 7 دسمبر 2024ء کو ہونے والے اجلاس میںپنجاب بار کونسل رولز45-بی،سب رول (2)میمورنڈم آف ایسوسی ایشن 2023ء میںترمیم کی گئی ہے.جس کا سیکرٹری بار کونسل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے.
اس ترمیم کے بعد تمام ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کےسالانہ انتخابات ماہ جنوری کی بجائے ماہ دسمبر کے دوسرے ہفتے منعقد ہوںگے،تاہم صوبہ بھر کی تمام ہائیکورٹبار ایسوسی ایشنز کے انتخابات پہلے کی طرحہر سال کےماہ فروری کے آخری ہفتے میںمنعقد ہوںگے.