WhatsApp Image 2025 01 08 at 04.17.14

پنجاب پولیس نے سال نومیں بیرون ملک فرارپہلاملزم گرفتارکرلیا

پنجاب پولیس نےسال 2025ء میں بیرون ملک مفرور دہرے قتل میں ملوث پہلا اشتہاری گرفتار کرلیا.پنجاب پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری رفیع اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کیاگیا.اشتہاری مجرم 02 شہریوں کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا. ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم رفیع اللہ خان دہرے قتل کے مقدمہ میں 02 سال سے تھانہ کالا باغ میانوالی پولیس کو مطلوب تھا. پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے،سعودی عرب پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا.

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ برس سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر آر پی او سرگودھا و پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے.

آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے.

اپنا تبصرہ لکھیں