file photo 343

پنجاب: پیدائش اور اموات کے اندراج میں‌ بہتری کیلئے قانون سازی مکمل، 7 سال تک رعائیت دے دی گئی

لاہور: پنجاب بھرمیں برتھ اورڈیتھ رجسٹریشن کی بہتری کیلئے قانون سازی مکمل کرلی گئی،نئےرولزکےمطابق پیدائش سے7سال تک رجسٹریشن بالکل مفت کی جائےگی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے نئے قواعدوضوابط نافذ کردیئےہیں،قواعد کا نوٹیفکیشن پنجاب گزٹ میں جاری کر دیا گیا.

نئےرولز کےمطابق ایک سال کی عمرتک پیدائش کا اندراج متعلقہ سیکرٹری یوسی کا اختیارہوگا ،7سال کی عمرتک کا اندراج متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرکا اختیارہوگا،7سال سےزائد عمرکا اندراج متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرکا اختیارہوگا۔

لیٹ اندراج کی صورت میں کورٹ ڈگری کی شرط ختم کردی گئی،7 سال سےزائد تاخیرکی صورت میں اخبار اشتہار لازم ہوگا،سات سال کے بعد اندراج کی صورت میں رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن فیس عائد تھی، جو بعد میں‌ختم کر دی گئی، تاہم لیٹ اندراج پرجرمانہ برقراررکھا گیا جبکہ زائدالمعیاد اندراج پر عدالت سے ڈگری حاصل کرنا بھی لازم تھی.

تاہم اب نئے قوانین کے نفاز سے لیٹ‌اندراج میں‌بھی آسانیاں‌پیدا کر دی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں