لاہور: پنجاب حکومت نے مخصوص اضلاع کی بجائے پورے صوبے میں الیکڑک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہائیوں سےپبلک ٹرانسپورٹ سےمحروم اضلاع کی سنی گئی،اب مخصوص اضلاع کی بجائے پورے پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلیں گی،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرتمام شہروں میں یکساں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی کی جائے گی،محکمہ ٹرانسپورٹ کو 500 کی بجائے 11 سو الیکٹرک بسیں خریدنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ن
وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہےکہ چاہے بہاولنگرہو،اٹک یا لاہور وزیر اعلی کے لیے سب ایک جیسے ہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک بسوں کو آپریشنل کرنے کے لیے رواں سال دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے پہلے بڑے شہروںمیںمواصلاتی نظام موجود ہونےکی وجہ سے الیکٹرک بسیںانہی علاقوںمیںچلانے کا فیصلہ کیا تھا.
تاہم اب پہلےسے پبلک ٹرانسپورٹسے محروم شہریوںکے مسائل و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے صوبے میںالیکٹرک بسیںچلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.