punjab govt 1

پنجاب حکومت کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے جارہی ہے جس کی تیاری جاری ہے اور اس حوالے سے تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال26-2025 کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کیاہے ، تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع ہے ، محکموں کی جانب سے نئے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کے لیے ڈرافٹ محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق اب تک 353ارب سے زائد کی 853 سکیمیں نئی بجٹ میں شامل کی جارہی ہیں ، 520 جاری جبکہ333 نئی ترقیاتی سکیمیں اب تک نئےبجٹ ڈرافٹ میں شامل کر لی گئیں ہیں، اب تک520جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب 82 کروڑ مختص کیئے گئے ہیں ، 333نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں 135 ارب 29 کروڑ ، 6دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 57 ارب 40کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔

اس طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں‌اور پنشن میں بھی اضافہ کا فیصلہ بھی کیا گیاہے.

تعلیم، صحت، زراعت اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے بھی ایک خطیر رقم رکھی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں