لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا.
وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے جاری ہدایات میںبچوں کو گھر میں محدود رکھنےاور تمام سرکاری ونجی سکولوں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیاہے.
وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے تمام کلاس روم میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے، طلبہ کے لئے سخت گرمی کے پیش نظر ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے اور ہر سکول میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیاہے.
وزیراعلی نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو پر ہجوم بازاروں میں سایہ، او آر ایس ملا پانی، فرسٹ ایڈ کاونٹر اور واٹر کولر فراہم کرنے کے ساتھ صوبہ بھر میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم بھی دیا ہے.
اس طرحٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو تمام بس اور ویگن سٹینڈ میں سایہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشت کار بھائیوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاط برتنے، فارمز کو مویشیوں کے لئے سایہ اور وافر پانی مہیا کرنے کی اپیل بھی کی ہے.
وزیراعلی مریم نواز شریف کی عوام کو چھتوں پر پرندوں کے لئے پانی رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے.