Untitled 2025 05 20T004836.945

وزیراعلیٰ‌پنجاب کا صوبہ میں ماڈل رکشہ سٹینڈ، سڑکوں، بازاروں کی پائیدار اپ لفٹنگ، ملتان سمیت دیگر شہروں‌کے لئے بڑے منصوبوں‌کی منظوری کا حکم

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں‌مسائل کے خاتمے اور ترقیاتی کاموں‌کے لئے اعلیٰ‌سطحی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے.

حکومت پنجاب نے تمام تحصیلوں کے روڈز، مارکیٹوں اور بازاروں کی پائیدار اپ لفٹنگ کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر شہر میں ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کا حکم دیا ہے.

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لینڈ ایکوزیشن کیلئے اراضی متاثرین کو مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی، تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، انتظامی افسروں کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے روزانہ وزٹ کرنے، روڈز کے درمیان بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کے لئے اقدامات کا حکم دیاہے.

مریم نوازنےروڈز پر عارضی تجاوزات روکنے کے لئے لین مارکنگ کرنے کی ہدایت کرتےہوئے ہر نئی سڑک کے ساتھ ٹف ٹائل فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا، جبکہ غلہ، فروٹ اور سبزی منڈی کی شہروں سے باہر منتقلی اور یکساں طرز پر اپ لفٹنگ کرنے اور تمام اضلاع میں بلڈنگ بائی لاز پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیاہے.

اس طرح اوور ہیڈ برج پر پلانٹر اورون کلر یکساں تھیم لائٹنگ اور سولر سٹریٹ لائٹس لگانے، شہروں میں واگزار اور میسر سرکاری اراضی پر سپورٹس ایریا اور اربن فارسٹ قائم کرنےاور روڈز کے درمیان یکساں طرز کے درخت لگانے کی بھی ہدایت کی ہے.

وزیراعلیٰ‌پنجاب نے ملتان کی 278 سال قدیمی مسجد ولی محمد کی بحالی کے پراجیکٹ کی منظوری، ملتان کے شیر شاہ انٹر چینج اور لیاقت آباد روڈ کی آپ لفٹنگ کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ملتان شہرمیں 22 بس سٹاپ بنانے کی منظوری دی ہے.

وزیراعلیٰ نے چوک گھنٹہ گھر ملتان کی توسیع و بحالی کی جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ شاہ سکندر روڈ کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی ہے.

اس طرح ڈی جی خان میں وسیع وعریض سپورٹس ایرینا پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈی جی خان کو 4 الیکٹرک کارٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.

بہاولپور فرید گیٹ کی تعمیر توسیع اور فوڈ سٹریٹ کے پراجیکٹ، بہاولپور کی200 سال پرانی الصادق مسجد کی بیوٹی فیکیشن اور رابط سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ اور سیٹلائٹ و ماڈل ٹاؤن کی بیوٹفیکیشن کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی.

رحیم یار خان کے اندرونی بازاروں کی مرمت، فائبر گلاس چھت،مسٹ فین اور واٹر کولر لگانے کی منظوری دی گئی.

گوجرانوالہ میں لاہور کی طرز پر نئی فوڈ سٹریٹ بنانے کی ہدایت کی گئی.

فیصل آباد میں عوام کے لئے مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم اور تاریخی گھنٹہ گھر کے ہر بازار میں بہترین انفراسٹرکچر اور بیوٹی فیکیشن کی ہدایت کی گئی ہے.

راولپنڈی راجہ بازار کی اربن آپ لفٹنگ کے پلان کی منظوری دینے کے ساتھ والڈ سٹی اتھارٹی کی مشاورت سے راولپنڈی کی تاریخی عمارات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا.

ساہیوال کے جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی کی منظوری بھی دی گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں