وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 22ویں اجلاس میںپہلے پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024ء کی منظوری دے دی گئی ،
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نےکاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کے لئے اقدامات کا حکم دیاہے.اس طرح پنجاب بھر میں تمام وہیکلز کی رجسٹریشن مہم شروع کرنےاورپنجاب میں موٹر سائیکل کی سپیڈ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیاگیا.اس طرح12 ماہ کے بعد موٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لئے ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ہے.دریںاثناءپنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی” پنجاب آسان کاروبار فنانس“ سکیم اورسی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ کی منظوری دی گئی .اس طرح وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے آسان کاروبار سکیم کے لئے مفت اراضی دینے کا اعلان کردیاجبکہ 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کر دیا ہے،نیز
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا سٹارٹ اپ کے لئے بزنس پلان بھی دینے کی ہدایت کرتے ہوئےپنجاب بھر میں ای وہیکلز کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے.وزیر اعلی مریم نوازشریف نے جامع الیکٹرک وہیکلز پالیسی بھی طلب کرلی جبکہ کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے.وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور صوبائی کابینہ کی ہونہار سکالر شپ کی کامیاب لانچنگ پر صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہونہار سکالر شپ پر طلبہ کا رسپانس بہترین اور قابل تحسین ہے.اس طرحلیپ ٹاپ کی تعداد 40 ہزار سے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰنے کہاکہ میرٹ پر آنے والے ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دینا چاہتی ہوں،جبکہ سیکنڈایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے.اس کے علاوہ کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کرنے اور کسان کارڈ سے کیش کی لمٹ 30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کسان کارڈ سے کاشتکاروں نے 46 ارب روپے کی خریداری کا ریکارڈ قائم کر دیاہے.اس لئےپنجاب بھر میں کاشتکاروں کو 9ہزار گرین ٹریکٹرز کی فراہمی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پنجاب چیف منسٹر سپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلسز پروگرام کی منظوری کے ساتھڈائیلسز کے لئے فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دئیے گئےہیں.اس طرحاوورسیز پاکستانیوں کے لئے جائیداد سے متعلق امور کے فیصلے کے لئے سپیشل عدالت قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پنڈی گھیپ میں غیر ملکی ایکس پلورنگ کمپنی کو جعلی این او سی دینے پر کارروائی اور و زیراعلیٰ مریم نواز شریف نے2019ء میں جعلی این او سی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے.وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے بارکھان کے شہری کی درخواست پر مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی.اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل ڈینٹل کالجز کے سیشن 2024-25 کی ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دینے کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کے لئے 30 سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ پنجاب میں سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے انعقاد کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری اورجرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی بڑھانے اور نادار صحافیوں کی مالی امداد کے لئے مختص رقم بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی ہے.کابینہ نےنوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024ءاورپراپرٹی ٹیکس، ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کپٹل ویلیو پر منتقل کرنے جبکہ سپیشل ایجوکیشن میں ٹیکنیکل کیڈر کی 340 آسامیاں پر بھرتی اورفاریسٹ سروسز اکیڈمی گھوڑا گلی اور پنجاب فاریسٹ سکول بہاولپور میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے.