pakistan holidays

یکم نومبر کو پنجاب بھر کی عدالتوں‌ میں‌عوام کے لئے تعطیل کا اعلان

لاہور: پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے باعث صوبہ بھر کی سیشن و سول عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے لئے تعطیل ہوگی۔

انتخابات کے موقع پر ججز اور وکلاء موجود رہیں‌گے اور عدالتوں‌میں پولنگ سٹیشن قائم ہونے کی وجہ سے ججز بطور ریٹرننگ آفیسر اورپریذائڈنگ آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دیں‌گے.
Untitled 2025 10 08T000624.660
واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کے یکم نومبر کو ہونے والے انتخابات کے باعث وکلاء میں جوڑ توڑ اور سیاسی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں۔پنجاب بار کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان،گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال کے ڈویژنوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

پنجاب بار کونسل ارکان کے انتخابات میں صوبہ بھر سے 341 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ لاہور ڈویژن سے 93 اور ملتان ڈویژن کی 9 نشستوں‌ کے لئے 47 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں