لاہور: دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کے لئے لائف سرٹیکفیٹ اور نومیرج سرٹیکفیٹ جمع کرانے کی شرط عائد کر دی گئی.
قبل ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو ریٹائرمنٹ کی عمر تک تنخواہ اور دیگر مراعات دینے کا قانون بنایا تھا اور اس قانون کے تحت وفات پانے والے سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹکی عمر تک او ایس ڈی پوسٹنگ دی جاتی ہے.
اس سے قبل پنشنرز سرکاری ملازمین کے شریک حیات یا اہلخانہ کو سالانہ طور پر محکمہ خزانہ کے دفتر یا بنک کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ اور نو میرج سرٹیفکیٹ دینے کا قانونی طور پابند بنایا گیا تھا.
تاہم اب محکمہ خزانہ پنجاب کے ایڈیشنل فنانس سیکرٹری خالد محمود کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کے پالیسی لیٹر کا حوالہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا نمبر FD.SR-1/3-10/2004، مورخہ 15.08.2017 دیا گیا. جس کے تحت ایک سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ کیا حقدار قانونی وارث (وہ) جو OSD کے عہدے کی ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں، نظام میں او ایس ڈی کے ذریعے سول سرونٹ کی موت کی وجہ سے تخلیق کیا جائے گا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل، پنجاب/ڈی اے او کو لائف سرٹیفکیٹ/نو میرج سرٹیفکیٹ پیش کریں، جیسا کہ معاملہ ہو، دو سال میں، مقررہ فارم-C اور C-l میں بالترتیب ذاتی طور پر یا اپنے بینکر کے ذریعے پیش کریںگے.