403951 8988078 updates

پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار دے دیں

پشاور: ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار دے دیں، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل بینچ نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کےخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ ملزموں‌ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزموں‌ نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملٹری کورٹ نے تمام تقاضے پورے کیے، اپیل کا حق اور مرضی کا وکیل دیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف تین اپیلوں کو خارج کردیا اور ملزمان کی سزاؤں کو برقرار رکھا۔ واضح رہے کہ ملٹری کورٹ نے ایک مجرم کو عمرقید، دوسرےکو 20 سال اور تیسرےکو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سپریم کورٹ نے 7 مئی کو سیویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا تھا۔

جس کے بعد ہائیکورٹ میں‌ملزموں‌کی اپیل پر سماعت ہوئی، فاضل عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ، شہادتیں‌اور گواہان کے بیانات ملاحظہ کرنے کے بعد اپیلیں‌خارج کرنے کا حکم دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں