WhatsApp Image 2025 01 18 at 07.05.19

کارکردگی انڈیکٹرزسکور:پنجاب پولیس میں ضلع وہاڑی پہلے،ملتان پانچویں‌نمبر پر

چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے بنائے گئے 37 انڈیکیٹرز کا سکور کارڈ جاری کردیا گیا.کارکردگی کی بنیاد پر ڈی پی او وہاڑی منصور امان کے زیر قیادت ضلع وہاڑی نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ہیٹرک بھی مکمل کر لی۔ڈی پی او وہاڑی منصور امان کے زیر قیادت وہاڑی پولیس کی اکتوبر، نومبر کے بعد دسمبر کے ماہ میں بھی پہلی پوزیشن برقرار رہی ہے.
کارکردگی کے لحاظ سےماہ دسمبر میں‌ضلع وہاڑی نے89.20سکور کے ساتھ پہلی،ضلع گوجرانوالہ نے 81.96 سکور کے ساتھ دوسری، ساہیوال نے81.91سکور کے ساتھ تیسری، قصور نے 80.09 سکور کے ساتھ چوتھی اور ملتان نے 79.76 سکور کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں