ملتان:پیکاایکٹ ترمیمی بل کی قومی اسمبلی کے بعدسینٹ سے بھی منظوری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر میںاحتجاج کیاگیا.اس موقع پر اسلام آباد سمیت ملک بھر کےبیشتر شہروں میںصحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلیاںنکالیں اور دھرنا دیا. اس موقع پر خطاب کرتے صحافی رہنماؤں نے حکومت سے ترمیمی بل پر نظر ثانی کرنے اورصحافیوںکی تجاویز کو مدنظر رکھنے کا مطالبہ کیاہے.
اسلام آباد میںہونے والے مظاہرے اور ریلی سے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سینئرصحافی عاصمہ شیرازی نے خطاب کیا.اس پر صحافیوںنےزنجیریںبھی اٹھائی ہوئی تھیں. دریںاثناء صحافیوںکی ریلی کےڈی چوک سے آگے جانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے صحافیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا اور خاردار تاریںلگاکرانہیںآگے جانے سے روک دیا.
اس طرحلاہور میںبھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میںصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،صحافی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینےکامطالبہ کیا.