ملتان:پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کےاعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں،جسکے مطابق 15جنوری2025ءتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں54لاکھ 89ہزار818گانٹھ کپاس آئی۔ 15جنوری2024ءتک 82 لاکھ58 ہزار 115گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27لاکھ 68ہزار297گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔کمی کی شرح 33.52فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 26لاکھ 86ہزار521گانٹھ کپاس آئی ہے،جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل41لاکھ58ہزار606گانٹھ کپاس سے 14 لاکھ72ہزار85 گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح35.40فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 28 لاکھ3ہزار 297گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے،جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل40لاکھ99ہزار509گانٹھ کپاس سے 12لاکھ96ہزار212گانٹھ کم ہے۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 31.62فیصدرہی۔ 15جنوری2025تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے54لاکھ53ہزار303گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ملک میں 140جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 46 ہزار 700گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 49لاکھ 1ہزار34گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2024-25ءمیں خریداری نہیں کی ہے۔صوبہ پنجاب میں 87جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور26لاکھ59ہزار666گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15جنوری2025ءتک50ہزار859گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 62ہزار 378گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 1لاکھ 44ہزار 903گانٹھ کپاس،ضلع مظفر گڑھ میں 68 ہزار 295گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ 42ہزار296گانٹھ کپاس،ضلع راجن پور میں 16ہزار394گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 1لاکھ200گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ54 ہزار 828گانٹھ کپاس،ضلع ساہیوال میں 1لاکھ24ہزار606گانٹھ کپاس،ضلع رحیم یار خان میں 3 لاکھ70ہزار59گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں 4لاکھ 43ہزار495گانٹھ کپاس،ضلع بہاولنگر میں 7 لاکھ6ہزار48گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ضلع سانگھڑمیں 12لاکھ50ہزار 822گانٹھ کپاس،ضلع میر پور خاص میں 56 ہزار300گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 52ہزار675گانٹھ کپاس،ضلع نو شہرو فیروز میں 2لاکھ9ہزار503گانٹھ کپاس،ضلع خیر پور میں 2لاکھ42ہزار39گانٹھ کپاس،ضلع سکھر میں 3لاکھ51ہزار754گانٹھ کپاس،ضلع جام شورومیں 37 ہزار380گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ 39ہزار676گانٹھ کپاس اورصوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ 56 ہزار 500گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔غیر فروخت شدہ سٹاک5لاکھ42ہزار 84گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔