میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں ہونے والی چیمپئن شپ میں محمد آصف نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہے۔محمد آصف نے کوئی فریم ڈراپ کیے بغیر فائنل جیتا، انہوں نے فائنل میں سری لنکن کیوسٹ کو شکست دی، فاتح کیوئسٹ نے سری لنکن حریف کو 5 صفر سے شکست دی۔
اس سے قبل نومبر میں محمد آصف نے تیسری بار ورلڈسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا، انہوں نے فائنل میں ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی تھی۔وہ قطر میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دے کر تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے تھے۔اس سے قبل کوارٹر فائنل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
محمد آصف نے اس سے قبل سال2012ءاورسال 2019ءمیں بھی ورلڈ سنوکر فائنل جیتا تھا۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو تیسری سارک چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ایوان صدر نے بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ محمد آصف نے سنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا،محمد آصف کی مستقبل میں کامیابیوں کیلئے بھی دعا گو ہیں.