WhatsApp Image 2025 01 24 at 11.32.12

پاکستانی عدلیہ کادنیا میں140واں نمبر حقائق کے منافی ہے:سابق چیف جسٹس

ملتان:سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌محمد قاسم خان نے کہا کہ جس رپورٹ میں پاکستان کی عدلیہ کودنیا میں 140ویں نمبر پرقرار دیا گیا ہے یہ سراسر غلط بیانیہ ہے.اس رپورٹ کو پڑھے اورحقائق جانے بناء ہی یہ بالکل حقائق کے منافی بیانیہ کو پروان چڑھا دیاگیاہے.
انہوں نے ملتان میں ہائیکورٹ‌بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاء کانفرنس سے خطاب میں‌بتایاکہ انہوں‌نے انٹرنیٹ سے وہ رپورٹ نکال کر پوری پڑھی ہے،اس میں‌صرف دو شہروں لاہور اور کراچی کے بھی صرف کمرشل مقدمات بنیادہے،اوراس سے متعلق رپورٹ ہے،جسے پاکستان کی عدلیہ سے منسوب کیا گیا ہے جو کہ غلط بیانی ہے اور سراسر حقائق کے منافی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں