teknofest 2025

عالمی سائنس و ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ 2025 میں پاکستانی طالبات نے پہلا انعام جیت لیا

ویب نیوز: پاکستانی طالبات نے دنیاکا سب سے بڑا سائنس و ٹیکنالوجی میلہ لوٹ لیا، پاکستانی طالبات نے شمالی قبرص میں ہونے والے ٹیکنوفیسٹ 2025ءمیں پہلا انعام جیت لیا۔

پاکستانی سکول کی 2 طالبات نے شمالی قبرص میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے سائنس و ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ 2025ء میں پہلا انعام جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

سائنس وٹیکنالوجی فیسٹول میں اسماء فاطمہ اورعنایہ خان نےمعذور افراد کے جذبات پہچاننے اور اُن کے اظہار میں مدد دینے والا ’ایموشن ڈیٹیکٹر گیجٹ فار کوآڈرپلیجک‘ نامی منفرد منصوبہ پیش کیا۔

معارف سائنٹسٹ 25 کےنام سے ٹیم نےسوشل انوویشن کی مڈل سکول کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا۔ انعام ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان نے خود طالبات کو پیش کیا۔

اساتذہ کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے لیے نہ صرف تعلیمی بلکہ سائنسی اعتبار سے بھی ایک سنگِ میل ہے، جس سے نوجوانوں کی عالمی سطح پر شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔اس لمحے کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط تعلیمی و ثقافتی رشتے کی علامت کے طور پر بھرپور انداز میں منایا گیا۔

ماہرین تعلیم نے شعبہ تعلیم میں ترکی کی مدد حاصل کرنےا ور سرکاری اداروں کے طلبہ و طالبات کو بھی ایسے مقابلوں کے لئے تیار کرنےا ورطلبہ میں‌موجود خداداد صلاحیتیں‌ ابھارنے پر زور دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں