401875 4815812 updates

پاکستان: گزشتہ برس کے مقابلے میں‌غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد: سال 2025ء کے ماہ مارچ میں‌پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، دستاویز کے مطابق مارچ 2025ء میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 57 کروڑ 61 ہزار ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات69 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تھیں۔

مارچ میں چاول کی برآمدات میں 33.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ میں چاول کی برآمدات کا حجم 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں چاول کی برآمدات41 کروڑ 34 لاکھ ڈالرکی تھیں۔

ایک ماہ میں پھلوں کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں پھلوں کی برآمدات ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرکی تھیں۔

مارچ 2025ء میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13.31 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، ایک ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔

رواں مالی سال9 ماہ میں غذائی اجناس برآمدات میں1.62 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ غذائی اجناس کی برآمدات کا مجموعی حجم 5 ارب 75 کروڑ ڈالر رہا۔

غذائی اجناس کی برآمدات میں‌ کمی کے باعث رواں‌برس میں‌سبزی، پھلوں اور چاولوں‌کی قیمت کم رہنے کے ساتھ وافر مقدار میں‌دستیابی بھی رہی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں