ملتان:ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے پنجاب میں کھلی کچہری منعقد کرنے کے حکم پر آج ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی،جس میں معذور افراد کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن افسران کو سائلوں کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے،اس موقع پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن بشارت نبی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا معذور افراد ہمارے لیے قابل احترام ہیں،ان کا کام ترجیح بنیادوں پر حل ہونا چاہیے. کھلی کچہری میںآنے والے سائلوں کی درخواست پر فوری احکامات جاری کیے گئے ہیںکیونکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا
رنا ہے،جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی.
ڈائریکٹراینٹی کرپشن ملتان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن چوہدری عبدالحمید, ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ظہیر خان شیروانی,ڈپٹی ڈائریکٹر محمد قذافی,ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ارشد علی,اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمد جاوید,سید علی زین گیلانی, ملک ضیاء اللہ,عثمان نعیم,راؤ عبدالحکیم,عامر سرفراز ,اسد اللہ خان,محمد اصغر,سرکل آفیسرز نوید انجم,رمضان شاہد بھی شریک ہوئے.
دریںاثناءدفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نےسرکل آفیسر خانیوال محمد ساجد کے ساتھ کھلی کچہری منعقد کی،جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی داد رسی کی گئی،وہاڑی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انور خان بلوچ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن راؤ فیصل رحمٰن اور سرکل آفیسر منصور خان نے عوامی مسائل سنے اور لوگوں کی داد رسی کی گئی،ضلع لودھراں میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا،ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں عمران عارف سیال،سرکل آفیسر علی حسن گیلانی نے عوام کے مسائل سنے اور لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کو جلد از جلد انصاف ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی.
ترجمان اینٹی کرپشن ملتان وزیر خان لاشاری کا کہنا ہے عوام کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کھلی کچہری لگانے کو خوش آئنداقدام قرار دیاگیا ہے،دفتراینٹی کرپشن ملتان حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہے.