لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر یکم اپریل 2025ء سے پنجاب میں
ضلعی عدلیہ کے اوقات کار معمو ل کے مطابق بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
ڈپٹی رجسٹرار(سروسز) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں مری اور کوٹلی ستیاںکے علاوہ عدالتی اوقات کار یکم نومبر 2024ء کی سطحپر تبدیل ہو جائیںگے.
ماہ رمضان کے فوری بعد یکم اپریل سے صوبہ بھر کی سیشن و سول عدالتیں روزانہ سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح 8 سے ساڑھے 3 بجے تک عدالتی امور سرانجام دیںگی،اس دوران روزانہ ایک بجے سے ڈیڈھ بجے تک کھانےو نماز کا وقفہ ہوگا.
جمعہ کے روز صبح8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک عدالتی امور سرانجام دئیے جائیںگے.
اس طرحمری اور کوٹلی ستیاں میں سیشن و سول عدالتیں روزانہ سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح 9 بجے سے 4 بجے تک عدالتی امور سرانجام دیںگی،اس دوران روزانہ ایک بجے سے ڈیڈھ بجے تک کھانےو نماز کا وقفہ ہوگا.
جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے ایک بجے تک عدالتی امور سرانجام دئیے جائیںگے.