اسلام آباد: نئے ڈی جی نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی خرم علی کا میبنہ طور پر کرپشن روکنے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
نئےڈی جی این سی سی آئی اے نےضبط شدہ تمام جائیدادوں گاڑیوں اورالیکٹرانک اشیا کی تفصیلات طلب کر لیں.
تمام این سی سی آئی اے زونز کو 3 نومبرتک تفصیلات فراہم کرنےکا حکم دیدیا گیا ہے۔
مراسلے کےمطابق تمام موجودہ زیرتفتیش اور عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.
اس کے ساتھ ہدایت کی گئی ہےکہ پکڑی گئی گاڑیوں، جائیدادوں اورالیکٹرانک اشیاء کی درست اور اپ ڈیٹڈ معلومات دیں،ہدایات کی عدم تعمیل یا نامکمل تفصیلات کی فراہمی برداشت نہیں کی جائے گی۔