429824 3839261 updates

نادرا کا ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہیں کرنے کا نوٹس، شہریوں‌کو شکایات درج کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہیں کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا۔
428387 7769608 updates
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے.

تاہم بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، یہ طرزِعمل مروجہ قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دیئے گئے، ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں، یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی غیرضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے، ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے، عوامی اور مالیاتی ادارے، ٹیلیکام آپریٹرز احکامات کی پابندی یقینی بنائیں.

اس حوالے سے شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں