429584 8286333 updates 1

بزرگ شہری کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے والا ماں بیٹی، سوتیلے باپ کا گروہ گرفتار

لاہور: 70 سال کے بزرگ شہری کو ہنی ٹریپ کرکے بلیک میل کرنے والا ماں بیٹی کا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
Untitled 2026 03 12T074649.209
پولیس کے مطابق ماں بیٹی اور سوتیلے باپ پر مشتمل 3 رکنی گروہ نے مصری شاہ میں 70 سال کے شہری کو فریزر ٹھیک کرنے گھر بلایا اور زبردستی نازیبا ویڈیوز بنالیں۔

ملزمان نے متاثرہ شہری سے موقع پر 70 ہزار روپے چھین لیے جبکہ مزید 7 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے.

ملزم نازیبا ویڈیوز کی بناء پر بزرگ شہری کو بلیک کرتے رہے جس سے تنگ آکر متاثرہ شخص خودکشی کی کوشش تک جاپہنچا۔

پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے موبائل فونز ، نازیبا ویڈیوز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں