IMG 7489 1

مورت مارچ: خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے ایک قدم

پاکستان میں خواجہ سراؤں کو کئی مسائل کا سامنا ہے، جنہیں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے "مورت مارچ” شروع کی گی ۔ مورت مارچ 2021 میں پہلی بار منعقد ہوا۔ یہ ہر سال خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ان کے مسائل کو سمجھا جائے اور ان کے لیے بہتر حالات پیدا کیے جائیں۔مورت مارچ کا مقصد خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنا ہے ، جیسے ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو سب کے سامنے لانا، انہیں معاشرے میں عزت اور قبولیت دلانا ، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرنا، عوام کو ان کے حقوق اور مسائل کے بارے میں شعور فراہم کرنا ہے.

اب بات کر لیتے ہیں مورت مارچ کے فوائد کے بارے میں۔مورت مارچ کے ذریعے خواجہ سراؤں کو کئی فوائد حاصل ہوئے ہیں، جن میں سب سے پہلے قانونی تحفظ شامل ہے. اس مارچ کی بدولت خواجہ سراؤں کے حقوق کے قوانین، جیسے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ 2018، پر توجہ دی گئی۔اس مارچ کے ذریعے لوگوں کے رویوں میں بہتری بھی نظر آئی. کئی ادارے اب خواجہ سراؤں کو کام اور پڑھائی کے مواقع دے رہے ہیں. میڈیا نے ان کے مسائل اور کہانیاں زیادہ نمایاں کرنی شروع کیں۔مورت مارچ نے خواجہ سراؤں کو کچھ اہم فوائد ضرور دیے ہیں، لیکن مسائل مکمل طور پر حل نہیں ہوئے۔
WhatsApp Image 2025 01 10 at 03.39.14
کئی خواجہ سرا اب زیادہ خوداعتمادی کے ساتھ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ابھی بھی بہت سے لوگ انہیں مکمل طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں۔قانون تو بن چکے ہیں، لیکن ان پر عمل درآمد کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے انہیں مکمل تحفظ نہیں مل رہا۔روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، مگر تعداد ابھی بھی کم ہے۔عوام میں شعور تو پیدا ہوا ہے، مگر بہت سی جگہوں پر رویے تبدیل نہیں ہوئے۔مورت مارچ ایک اہم قدم ہے جو خواجہ سراؤں کے مسائل اجاگر کر رہا ہے اور ان کے حقوق کی جدوجہد میں مدد دے رہا ہے۔ اگرچہ ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی، لیکن یہ مارچ معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی کی امید پیدا کر رہا ہے۔ اس کے لیے حکومت اور عوام کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ یہ تحریک خواجہ سراؤں کے لیے حقیقی فائدہ مند ثابت ہو۔کسی بھی انسان کو کوئی اور درجہ دینے سے پہلے انسانیت کا درجہ دینا بہت ضروری ہم سب کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خواجہ سرا بھی انسان ہیں اور آزادی سے اپنی زندگی جینے کا مکمل حق رکھتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں