mobile phones

گزشتہ مالی سال میں 2 ارب ڈالر کے موبائل فونز، ٹیلی کام سامان درآمد، اعداد وشمار جاری

اسلام آباد:ملک میں سالانہ بنیادوں پر سمارٹ فونز کی درآمد میں 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔پاکستان کاگزشتہ مالی سال کے اختتام پر موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے اور سالانہ بنیادوں پر موبائل فونزکی درآمدات میں1.07 فیصد کا اضافہ ہواہے جبکہ جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پرموبائل فونزکی درآمدات 11.73فیصد بڑھیں ۔
mobile phonews
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران ایک ارب 74 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے سمارٹ فونز باہر سے منگوائے گئے۔ 39 کروڑ سے زائد کا دیگر ٹیلی کام سامان بھی امپورٹ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 1 ارب 74 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار ڈالر کے موبائل درآمد ہوئے، پاکستانی کرنسی میں درآمدی موبائل فونز کی مالیت 491 ارب روپے سے زائد رہی۔ اس سے پچھلے سال اسی عرصے میں 1 ارب 35 کروڑ ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے۔

گزشتہ سال 11 ماہ میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا دیگر ٹیلی کام سامان بھی امپورٹ ہوا، درآمدی سازوسامان یا ٹیلی کام آلات کی ملکی کرنسی میں مالیت 195 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں