WhatsApp Image 2025 02 27 at 08.44.58

ضلع ڈیرہ غازی خان کے 17 خاندانوں میں اقلیتی کارڈ تقسیم

ڈی جی خان: ضلع ڈیرہ غازی خان کے 17 خاندانوں میں اقلیتی کارڈ تقسیم کردئیے گئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں تقریب منعقد ہوئی اور ڈی سی محمد عثمان خالد نے کارڈ تقسیم کئے.

حکومت پنجاب نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کردیا ہے،جس سے پنجاب کے پچاس ہزار خاندان مستفید ہوں گے جن میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے 17 خاندان شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے تقریب میں 17 اقلیتی خاندانوں میں کارڈ تقسیم کئے،جن کے ذریعے ساڑھے دس ہزار روپے تین ماہ بعد ملتے رہیں گے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی قدسیہ ناز ،اے سی ہیڈ کوارٹر نذر حسین کورائی اور دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں